سوات(مارننگ پوسٹ) متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ عوام دیگر امیدواروں کے روایتی جھانسوں میں نہ آئیں ۔ 25جولائی کو جیت متحدہ مجلس عمل کی ہوگی۔ گزشتہ ادوار میں مینگورہ شہر کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس دفعہ عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں ۔جیت کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خواجہ آباد ، اخون بابا شگئی ، اوربائی پاس روڈ پر قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے شاہدرہ ٹو کے ویلج نائب ناظم عظمت علی خان کے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام الیکشن میں دھوکہ کھانے کے بجائے اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں ۔