سوات (مارننگ پوسٹ)سوات پولیس نے چھ سال کے دوارن برامد ہونے والے کرورڑوں روپے کے منشیات نذر آتش کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چھ سال کے دوران برامد ہونے والے 240کلو گرام چرس ، 14کلو ہیروئن ،135گرام افیون ،1059 لیٹر شراب اور دیگر کروڑوں روپے کے منشیات نذر آتش کردی ،اس موقع پر جوڈیشری مجسٹریٹ سید منصور شاہ بخاری اور سول جج سوئم مرتضیٰ خان نے نذر آتش کرنے سے پہلے منشیات کا معائنہ کیا جس کے بعد ان کے سامنے کروڑوں روپے کے منشیات نذر اتش کردیئے گئیں ، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار تنولی ، ڈی پی پی مجر ب خان ، ڈی ایس پی افسر زمان خان اور ایس ایچ او آیاز خان موجود تھے ۔