سوات(مارننگ پوسٹ) اے این پی امیدوار پی کے 5نامزد امیدوار واجد علی خان نے کہا ہے کہ دیگر پارٹیوں نے پختونوں کے لئے کچھ نہیں کیاووٹ لینے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں عوامی مسائل کا پتہ ہے بنیادی ضروریات زندگی پورا کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں باچاخان کے فلسفے میں عمل کرتے ہوئے دور اقتدار میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا امن اور تعلیم روزگار کو ترجیح دی ان خیالات کااظہاراے این پی امیدوار پی کے 5نامزد امیدوار واجد علی خان اور نامزد امیدوار برائے این اے تھری عبد الکریم خان نے ملوک آباد میں ملوک حاجی کے دیرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق ناظم فضل جلال خان عبد اللہ خان ریاض خاں حاجی سیف الملوک المعروف ملوک حاجی ودیگر نے بھی خطاب کیاعبد الکریم خان نے کہا کہ این اے تھری حلقہ سے امپورٹڈ امیدواروں کو بھاگنے نہیں دینگے ان کو شکست دیں گے تاکہ دوبارہ یہاں ووٹ لینے نہ آئے سوشل میڈیا پر افواہوں پر کان نہ دھریں میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہاہو میں نے سیٹ نہیں چھوڑا الیکشن میں مسلم لیگ کو بھاری شکست سے دوچار کریں گے اس موقع پر ملوک آباد میں اے این پی امیدوار پی کے 5نامزد امیدوار واجد علی خان نامزد امیدوار برائے این اے تھری عبد الکریم خان عبد اللہ یوسفزئی فضل جلال خان ریاض خان نے پارٹی کے دیرینہ کارکنوں سے ملاقات کی اور پارٹی کے لئے دن رات محنت تیز کرنے کو سراہا