سوات میں ٹھٹھرتی سردی ،مینگورہ شہر میں گرما گرم لزیذ "گاجر حلوہ” کے دکانوں پرلوگوں کا رش بڑھ گیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سردی بڑھ جانے سے گرم گرم اور لذیز گاجر کے حلوے کے مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔سوات کے بالائی علاقوں کالام،گبین جبہ، ملم جبہ، میاندم اور سنگر میں موسم سرما کے دوران دسمبر سے لیکر مارچ کے مہینے تک برف باری ہو تی ہے تو پوری وادی سردی کی لپیٹ میں آ جاتی ہے۔ایسے میں گھروں کے علاوہ بازاروں میں بھی دیگر گرم پکوانوں کے علاوہ گاجر کے حلوے کی دکانوں میں لوگوں کا رش نظر آتا ہے۔خالص اجزاء سے تیار کردہ گاجر کا حلوہ سردیوں کی سوغات ہے اور جب اسے لوگ کھاتے ہیں تو اپنے جسم میں حرارت اور توانائی محسوس کرتے ہیں۔شام کے بعد تو بازاروں میں گاجر کے حلوے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے، جہاں شہری خود بھی لذیز حلوے کا مزہ لیتے ہیں تو دوستوں اور اہل خانہ کے لیے بھی لے کر جاتے ہیں۔دکاندار کہتے ہیں کہ سردی کے موسم میں گاجر کے حلوے کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے، جو گاجر، چینی، گھی، کھوئے اور پستے سے تیار کیا جاتا ہے۔شہری کہتے ہیں کہ سردی کے موسم میں گرم گرم لذیذ گاجر کے حلوے کا مزہ ناصرف دوبالا ہو جا تا ہے بلکہ یہ صحت بخش ہونے کی وجہ سے جسم کو توانائی بھی دیتا ہے۔
سوات:مینگورہ شہر میں گرما گرم لزیذ "گاجر حلوہ” کے دکانوں پرلوگوں کا رش ،خصوصی رپورٹ
