سوات(مارننگ پوسٹ)شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف پی ایم ایل کا مینگورہ نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ ٹائروں کو آگ لگاکر کئی گھنٹوں تک روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ ضلع سوات نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، کارکنوں نے نشاط چوک میں ٹائروں کو آگ لگاکر روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کردیا، کارکنوں نے حکومت اور نیب کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قراردے دیا، احتجاجی مظاہرے سے مسلم لیگ کے مقامی رہنماوں نے خطاب کیا، سوات پی کے پانچ سے مسلم لیگ کے سابقہ نامزد امیدوار ارشاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام پر اترآئی ہے شہباز شریف کو دھوکے سے گرفتارکیاگیاہے جس کابنیادی مقصد ضمنی انتخابات میں جعلی لوگوں کو جتوانا ہے انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف کے جانثار بے شمارہے اور اپنے قائد کے ایک حکم پر کارکن ہرقسم کی قربانی کے لئے تیارہیں۔ مظاہرے سے مسلم لیگ سوات کے صدر قوی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بدترین سول مارشل لاء نافظ ہے حکومت غیر آئینی اقدامات پر اترآئی ہے جس کے نتائج ملک کے لئے انہتائی خطرناک ہونگیں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ملک بھر میں سخت مظاہروں کاسلسلہ شروع کیاجائیگا جس کی ذمہ داری عمران نیازی پر ہوگی انہوں نے مزید کہاکہ وہ احتساب کے حامی ہے مگر سب کا احتساب ہونا چاہیں شریف خاندان کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کیاجائے، اس موقع پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی مظاہرے سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
شہبازشریف گرفتاری کے خلاف پی ایم ایل کا مینگورہ نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ
