سوات:سوات کے سیاحتی مقام مرغزار کے پہاڑوں پر لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا اور مزید پہاڑوں پر آگ لگنے یا لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو کے مطابق مرغزار کے پہاڑوں پر لگی آگ پر ان کے اہلکار قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پہاڑوں میں آگ مزید پھیل رہی ہے۔ ریسکیو کے مطابق پیر کو خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی، کبل کے علاقہ محمد بیگ اور کبل کے علاقہ شلہنڈ کے پہاڑوں میں بھی آگ لگ گئی ہے جس کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے