مینگورہ -تحصیل بابوزی کے مئیر کی نشست کیلئے ٹکٹ ملناپارٹی قائدین کا ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہارہے جسے ہرحال میں بحال رکھیں گے،پارٹی وژن کو آگے بڑھانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے مئیر کی نشست کیلئے نامزدامیدوار شاہدخان نے کاغذات جمع کرانے کے بعد اپنے حجرے میں مبارکباد دینے کیلئے آنے والے کارکنوں اورمہمانوں سے اوربعد ازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے بحیثیت تحصیل کونسلر اور کونسل میں اپوزیشن لیڈرعوام اور علاقے کی جو خدمت کی اور ان کے حقوق کیلئے جو آواز اٹھائی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ تاحال جاری رکھا ہواہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے قائدین نے مئیرشپ کیلئے ٹکٹ دے کر جو اعتماد کیا اسے ہرصورت بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کرداراداکریں گے،کسی کو بھی مایوس نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ عوام اور کارکن مجھے ٹکٹ ملنے پر خوش ہیں اور ان کے تعاؤن سے بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔