سوات ،ضلع سوات میں انسداد پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
انسداد پولیو مہم پرمامور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سیکورٹی کی نگرانی ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت خود کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔2338پولیو ٹیموں کے ساتھ سوات پولیس کے 2911پولیس جوانان سیکورٹی ڈیوٹی کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت انسداد پولیو مہم کی خود براہ راست نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے سر کل ایس ڈی پی اُوز کو سیکورٹی صورتحال کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سوات کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کئے گئے ہیں تاکہ مشکوک افراد کے نقل و حرکت پر کھڑی نظر رکھا جا سکے۔ضلعی پولیس کی نگرانی میں پولیو ورکرز کے تمام ٹیموں سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے جن کے تحت پولیو مہم پر امن ماحول میں جاری ہے۔
سرکل ایس ڈی پی اوز نے سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران وجوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ڈیوٹی کے دوران چوکس رہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو، ڈیوٹی میں غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔سوات پولیس انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔
ضلع سوات میں انسداد پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
