سوات(مارننگ پوسٹ) کوکارئی ٹرمینل اڈہ کے ٹرانسپوٹرز اور ڈرائیورز کا اڈے میں غیر قانونی ٹیکسی ڈرائیورز اور بغیرلائسنس ڈرائیورز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ٹی ایم اے حکام سے ملاقات ،اس سلسلے میں حضرت رحمن،سر زمین،احسان اللہ دیگر نے بتایا کہ کوکارئی اڈہ صرف فلائینگ کوچوں اور ڈاٹسن وغیرہ کے لئے ہے،اس میں سوزوکی ڈبوں کے لئے کوئی گنجائیش نہیں اس سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ہم غریب لوگ ہے اور غیر قانونی گاڑیوں کی وجہ سے ہمارے کاروبار پر بہت فرق پڑھ رہا ہے اس سلسلے میں ان کا ٹی ایم اے حکام سے ملاقات بھی ہوئی کے ٹی ایم اے نے یقین دلایا کہ ہم ان کے خلاف اقدامات اٹھائینگے