سوات(مارننگ پوسٹ) جہانزیب کالج سوات میں فرسٹ ائر داخلوں کے نشستوں میں کمی طلبہ کے داخلوں سے محروم رہنے کا خدشہ اقدامات کا بروقت مطالبہ بلڈنگ کی مسماری نئی تعمیرکے ساتھ طلبہ کے لئے جگہ کم پڑنے سے سو سے زائد سیٹس میں داخلے دئیے جانے کا امکان متبادل انتظام نہ ہونے کے وجہ سے سینکڑوں تعداد میں داخلوں میں مشکلات کا خدشہ متبادل بندوبست فوری طور پر کیا جائے تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے معروف تعلیمی ادارہ جہانزیب کالج کی بلڈنگ کی تعمیر کے وجہ سے فرسٹ ائر طلبہ کے لئے داخلوں کے نشستوں میں کمی امسال ایک ایک کلاس میں 60,60 طلبہ سائنس اور ایک کلاس آرٹس میں کل 160طلبہ کو داخلے دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے گزشتہ سال 1250طلبہ کو داخلہ دیا گیا تھا بی ایس طلبہ کے لئے پہلے ہی عمارت کم پر گئی ہیں جس میں 18مختلف شعبوں میں 1700سے زائد طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جس کے لئے مزید بی ایس بلاک کی ضرورت ہے جہانزیب کالج سوات کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسرسیراج احمد یوسفزئی کے مطابق کالج عمارت 2020میں مکمل ہوگی ادارہ میں جگہ کمی کے باعث امسال داخلوں کے ایک ایک کلاس میں داخلے دینے کی گنجائش ہے اس سال میٹرک نتائج بھی 80فیصد سے زائد ہیں جس سے داخلوں کے شرح بھی زیادہ ہوگی تاہم عمارت کی مکمل ہونے تک زیادہ داخلوں کی گنجائش نہیں اس حوالے سے ہم نے مختلف اعلی حکام سے اس مسئلے اورر طلبہ کے مستقبل کے حوالے سے رابطے کئے مگر ابھی تک کچھ بھی اقدامات نہیں کئے گئے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے بروقت اقدامات کا مطالبہ کیا کہ جہانزیب کالج میں طلبہ داخلوں کے لئے فوری طور پر بندوبست کیا جائے اور کالج نشستوں میں اضافہ کرکے کالج کے عمارت کے تعمیر تک عارضی بندوبست کیا جائے تاکہ سوات کے طلبہ داخلوں سے محروم نہ رہے سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے اس حوالے سے ایشوکو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی اعلی حکام ایمرجنسی بنیادوں پر مسئلے کو حل کرنے پر توجہ دے کر مستقل بنیادوں پر حل کریں۔