سوات(مارننگ پوسٹ)جی او سی مالاکنڈ آرمی دویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقے کالام میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اورفی میل ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقے کالام میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں 1میل اور 3فی میل ڈاکٹرز کے علاوہ 6 آرمی ڈاکٹر نے 3000مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے۔ کرنل محمد صیدیق نے فری میڈیکل کیمپ میں موجود مریض بچوں کوگفٹ بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کے عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا