سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی فعال قیادت میں پورے سوات میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے کو ہے مینگورہ ملک کا خوبصورت ترین شہر بن کر سامنے آئے گا حلقہ پی کے 5میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے عوام تسلی رکھیں اب کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن ہے عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہم عملی طور پر اقدامات کررہے ہیں وہ محلہ بنگلہ دیش مینگورہ میں 200میٹر لمبی 2انچ کی نئی سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے کام کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پرمحکمہ سوئی گیس کے انجینئر اکبر امان ، مقامی زعماء، حاجی عجب خان ،خلیل احمد،کاشف خان،ضلعی کونسلر فضل ربی راجا ،ضلعی کونسلر عمران اور حاجی رضا خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے سوئی گیس پائپ لائن کے تکمیل سے محلہ بنگلہ دیش میں کم پریشر کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گافضل حکیم خان نے کہا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت عین عبادت ہے اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے ایم پی ایز ،ایم این ایز ،بلدیاتی ممبران، وزراء، سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کو ا ن کی محنت کا صلہ دنیا و آخرت میں ضرور ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اورانصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5کے ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اگلے چند مہینوں میں کوئی بھی گھر سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل کے مکمل حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروے کار لارہے ہیں۔
سوات میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے کو ہے مینگورہ ملک کا خوبصورت ترین شہر بن کر سامنے آئے گا ،فضل حکیم
