سوات: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں ایکسپریس ویز کا جال بچھانے کا عزم کررکھاہے، دیر، ڈی آئی خان اور سوات میں ایکسیریس ویز کے میگاپراجیکٹ پرکام جاری ہے، ان خیالات کا اظہار ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے پورے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کررکھے ہیں، سیاحت کے فروغ کے لئے سوات، دیر، ڈی آئی خان، ہزارہ اور دیگر اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، جب مہمان ان علاقے کو جاتے ہیں تو ان کے لئے معیاری سڑکیں اور سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ وزیراعلی کسی مخصوص علاقے کے لئے زیادہ ترقیاتی بجٹ دے رہے ہیں دیر ایکسپریس وے کی تعمیر واضح مثال ہے بعض لوگوں کو صوبائی حکومت کی ترقیاتی کام ہضم نہیں ہورہے ہیں، ان کو ذرا صبر سے کام لینا ہوگا۔نئے آنے والے نسلوں کے لئے ہمیں قربانی دینی ہوگی۔ سوات موٹرے فیز ٹو کی تعمیر سے علاقے میں ترقی آئیگی۔ جس سے عام لوگ بھی مستفید ہونگے، بعض لوگ سوات کے لوگوں کو مستفید دیکھنا نہیں چاہتے انہوں نے ماضی میں صرف خالی نعروں سے لوگوں کو بہلایا تھااب ترقی کا دور شروع ہوچکاہے۔ جس سے سوات ہی کے لوگ مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تمام درینہ مطالبات حل ہونے کے طرف گامزن ہے، ترقی او کامیابی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔