سوات (مارننگ پوسٹ) واسا سوات نے مینگورہ شہر میں غیر قانونی پانی کنکشن کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا۔ پہلے روز سیکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنکشنوں کو ختم کردیا۔ آپریشن کی نگرانی کرنے والے واسا سوات کے جی ایم میاں شاہد علی نے کہا کہ غیر قانونی کنکشنز لینے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ واساکی اولین ترجیح شہریوں کو پانی کی سپلائی ہے جس کے لیے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن انتہائی ضروری ہے۔ ہمیں احساس ہے کہ شہریوں کو پانی کا مسئلہ ہے۔ اب غیر قانونی کنکشنوں کے خاتمے کے بعد پانی کا مسئلہ کچھ حد تک حل ہو جائے گا۔