تھانہ بنڑ پولیس کی کارروائی، 18گھنٹوں کے اندر چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد,دوران انٹاروگیشن گرفتار موٹرسائیکل چوروں سے مزید 3موٹر سائیکلز برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق: مراد نامی شخص نے بنڑ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ فضاگٹ میں میرے گھر کے سامنے سے کسی نے میرا موٹر سائیکل چوری کی ہے واقع کا اطلاع ملتی ہی، ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت نے فوری طور پر ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال کی سربراہی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے حبیب اللہ ولد تاج رحمن سکنہ ملوک آباد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع، دوران تفتیش گرفتار ملزم حبیب اللہ نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اُگل دئیے جن میں محمد گل ولد غلام رحمانی سکنہ رحیم آباد، سیف اللہ ولد نور عالم سکنہ رحمن اباد نزد چاچا کوٹی، اختر حسین ولد عمر زر سکنہ شگئی سیدو شریف، عطاء اللہ ولد بخت زادہ سکنہ سہراب خان چوک مینگورہ شامل ہیں، گرفتار موٹرسائیکل چوروں کے قبضے سے چار عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔