سوات (نامہ نگار)ریسرچ سکالر ڈاکٹر اصغر خان نے پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرلی، ڈاکٹر اصغر خان نے پی ایچ ڈی ڈگری یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور سے مکمل کرلی، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات تحصیل سیدو شریف گاؤں امان کوٹ کے رہائشی ڈاکٹر اصغر خان فرزند حاجی فاتح الملک نے شعبہ وٹرنری میڈیسن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری زیر نگرانی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر دورانی اور پروفیسر ڈاکٹر عرفان یوسف مکمل کی، ضلع سوات کے لئے بھی اعزاز ہے کہ ڈاکٹر اصغر خان آجکل بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر ڈاکٹر اصغر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، انہوں نے اپنی کامیانبی کا راز اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی کاوشوکا نتیجہ قرار دیا ہے۔