سوات(مارننگ پوسٹ) متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ25جولائی انتخابات د ونظریات کے درمیان معرکہ ہے ۔ایم ایم اے بھاری اکثریت سے جیت جائے گی ۔عوام اپنا ووٹ دیانتدار اور امانتدار امیدواروں کے حق میں استعمال کریں ۔جیت کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میاں گانو چم اور افسر آباد سیدو شریف میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہمایون نے خاندان اور ساتھیوں سمیت محمدامین کی حمایت کااعلان کردیا ۔محمدامین نے مزید کہا کہ 25جولائی کو جیت حق کی ہوگی ۔عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں ۔