سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے تحصیل مٹہ میں بارش اور برفباری کے باعث گھر کی چھت گرگئی، ایک شخص زخمی سول ہسپتال مٹہ منتقل پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے یوسی اشاڑے کے علاقہ میرہ می میں مکان کی چھت گرنے ایک شخص زخمی عمر علی ہوا، جس کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گھر کی چھت اج  ہونے والی بارش کی وجہ سے گر گیا ہے، مقامی افراد نے گھر کے چھت کے ملبے سے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد نکالے جس میں سے ایک زخمی شخص کو سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا