سوات: چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی
حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر
پختونخوا محمود کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ضلع بھر میں اربوں روپے کے
ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں زیادہ تر مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں
نے کہا کہ عوام موجودہ صوبائی حکومت سے انتہائی خوش ہے جس کا منہ بولتہ
ثبوت یہ ہے کہ  حکمران جماعت میں شمولیتوں کا سلسلہ  تیزی سے جاری ہے۔ آج
فیض آباد کے نومنتخب چیئرمین ضیاء اللہ تاجک کا پی ٹی آئی میں شمولیت اس
بات کا عکاس ہے کہ ہم نے عوام کا پیسہ عوام پر چرچ کیا ہے اور تمام
سرکاری اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار
انہوں نے فیض آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے
مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ فضل
حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بلدیاتی ممبران کیساتھ ملکر عوام
کی خدمت کریں گے، عوامی خدمت کیلئے ہر ممکن خدمات فراہم کریں گے۔ انہوں
نے کہا کہ حلقہ پی کے پانچ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے گریویٹی واٹر
سپلائی سکیم کی منظوری ہوئی ہے جس کی تکمیل سے ہر گھر میں صاف پانی
دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے آگاہ ہوں جس کے خاتمے کیلئے
عوامی مشاورت سے اگے بڑھہ رہے ہیں۔ عوامی ضرورت اور مطالبے کو سامنے
رکھتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے محلہ کارگل اور فیض آباد میں
جنازگاہیں تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا