سو ات(مارننگ پوسٹ )پیمرا کی ٹیم نے سوات کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی اور انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے انڈین مواد کے خاتمے کے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی۔ انڈین ڈی ٹی ایچ اور غیر قانونی چینلز چلنے کی صور ت میں پیمرا سخت اقدامات کا مجاز ہوگا۔ پیمرا ٹیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیبل آپریٹرز ایسے رفاحِ عامہ کے پیغامات جو معاشرے میں آگاہی پیداکر نے میں کار آمد ہیں، جیسا کہ ڈیم فنڈ، صاف و سرسبز پاکستان اور ٹریفک قوانین سے متعلق پیغامات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ ایک ذمہ دار معاشرہ عمل میں لایا جا سکے۔