سوات:یونیورسٹی آف سوات کے ملحقہ کالجز کو تعلیمی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی زیرِصدارت یک روزہ سیمینار کے انعقاد کے موقع پر کیا۔کوالٹی انہانسمنٹ سیل یونیورسٹی آف سوات کی زیرِانتظام ”کوالٹی اشورینس کی ترویج کے طریقہ کار“ کی زیرِعنوان منعقدہ سیمینار میں ملحقہ کالجز کے فوکل پرسنز سمیت یونیورسٹی کیمپسوں کے فوکل پرسنز شریک ہوئے۔چارباغ مین کیمپس میں منعقدہ سیمینار سے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصرشاہین نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔