سوات:تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں دو کمسن بہنیں گیس لیکج سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔ انور خان کے گھر کے واش روم میں بجلی کا گیزر لیک ہوا تھا، جب ان کی نو سالہ بیٹی عزیرہ واش روم گئی تو دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئی۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد جب اس کی چھوٹی بہن سات سالہ علیشہ بہن کو دیکھنے واش روم گئی، تو وہ بھی بے ہوش ہوگئی۔ دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں جانبر نہ ہوسکیں۔