سوات:پشاور میں محفلِ موسیقی اور پشتو گلوکار کرن خان پر حملے کے خلاف مینگورہ میں سول سو سائٹی کے ارکان نے واقعے کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران ہارمونیم، طبلہ اور رباب پر میوزک کے ساتھ احتجاج کیا اور گانے گائے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محفلِ موسیقی اور فنکاروں پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نیز فنکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
پشتو گلوکار ڈاکٹرکرن خان پر حملے کے خلاف سول سو سائٹی کا انوکھا احتجاج
