سوات:ڈینگی مچھروں کی افزائش و روک تھام سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلا س ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سہیل احمد خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ڈی سی افس کانفرس روم میں منعقد ہوا جس میں موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور طریقہ کار پر غور وخو ض کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفس، ٹی ایم ایز، اور واسا،سول ڈیفنس کے نمائندوں کے علاوہ ڈینگی سل کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنے سے متعلق امور پر تفصیلی بحث ہوئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سہیل احمد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو بروقت روکنے کیلئے عوامی آگہی مہم پر زور دیا جائے، اپنے اپنے علاقوں میں بلاک فیکٹریوں، ٹایر شاپس،سروس سٹیشنوں اور گھروں وغیرہ میں کھڑے پانی کے بروقت بہاؤ کے لیے خصوصی مہم چلائیں۔اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کریں جبکہ واسا اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسی آب اور دوسرے نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں لاروے کی موجودگی جاننے کے لئے انسپکشن بھی تیز کرنے کا فیصلہ ہوا تاکہ صورتحال جان کر بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔
سوات:ڈینگی مچھروں کی افزائش و روک تھام سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلا س منعقد
