مینگورہ۔ٹرانسپورٹ برادری کاحکومت سے مسائل حل کرنے کامطالبہ،بصورت دیگر آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کا اعلان بھی کردیا،اس حوالے سے متحدہ ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدرنورمحمدخان مہمند اور ڈویژنل صدرافضل خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات سمیت خوازہ خیلہ،شبقدرڈھیرئ ودیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹروں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے،اس موقع پر صوبائی صدر نے افضل خان کو ملاکنڈ ڈویژن کیلئے فیڈریشن کا صدرمقررکرتے ہوئے کہاکہ وہ برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھارہے ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدرافضل خان نے کہاکہ اس وقت ٹرانسپورٹ برادری گوں ناگوں مسائل کا شکار ہے جن کے حل کیلئے ہم دن رات کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ خوازہ خیلہ اور چکدرہ ٹی ایم اےکےپاس اڈے کیلئے اراضی اورسہولیات موجودنہیں مگر اس کے باوجود بھی وہ اکشن کررہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے انہیں تمام تر سہولیات کے ساتھ آکشن کرنا چاہئے تاکہ بعد میں ہمیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،اس کے علاؤہ جب بھی ہمارا کوئی ڈرائیورموٹروے پر سواری کواتارتا ہے تو اسے چالان کیا جاتا ہے،ٹیکس،پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل اضافہ،ایس او پیز کے تحت سواریوں کی تعداد میں کمی اور دیگر مسائل نے ہماری برادری کاجینا مشکل کردیاہے،ڈویژنل صدر افضل خان نے مزید کہاکہ ہم ٹھیکیدار بھی ہیں اور ٹرانسپورٹر بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل سے خوب اچھی طرح واقف ہیں جن کے حل کیلئے ہرممکن قدم اٹھارہے ہیں،اجلاس میں خان زمان افریدی،محمدعالم مہمند،تاثیر،شاکرافریدی،حاجی صاحب شاہ اور صوبے کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی،شرکاء نے کہاکہ اگر انہیں درپیش مسائل کو جلدازجلدحل نہ کیاگیا تو وہ احتجاج پر مجبورہو جائیں گے۔