سوات(مارننگ پوسٹ)انجمن حلال احمر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب و نادار لوگوں میں روزانہ کی بنیاد پر رمضان فوڈ پیکج اور تیار افطار پیکٹس کی تقسیم ، تفصیلات کے مطابق انجمن حلال احمر سوات کی جانب سے رمضان کی دوسرے دن سے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل 20 دن غریب و نادار لوگوں میں سو (100)رمضان فوڈ پیکج جبکہ دارلعلوم ، ڈسٹرکٹ جیل ، پرورش سکول ، سیدو ہسپتال،خپل کور ماڈل سکول،سنٹرل ہسپتال اور مختلف چوراہوں میں تیار افطار پیکٹس تقسیم کیےگئیں، انجمن حلال احمر کےضلعی آفیسر عمران کا کہنا تھا کہ اس سال جو پیکٹ تیار کیے گئے تھے ان میں 10 اشیا شامل ہیں جو بنیادی راشن پر مشتمل تھا جن میں روح افزا،چینی،خشک چائے،دودھ کاٹن اور دیگر ضروریات کی اشیا شامل تھی، یہ پیکٹس یومیہ بنیادوں پرتقسیم کیے گئے.
انجمن حلال احمر سوات کی جانب سے رمضان فوڈ پیکج اور تیار افطار پیکٹس تقسیم
