سوات:قیدیوں کی شکایات پر سیشن جج سوات نے پچاس گرام سے زائد آیس یا ہیروین کا لیبارٹری سے فورنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس بات کاا اعلان ایک اجلاس میں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات نے بتایا کہ زیادہ تر قیدیوں کی شکایت ہے کہ پولیس ان کے ساتھ پکڑی گئی منشیات سے زیادہ لکھتے ہیں ا ور منشیات میں ملاوٹ کرتے ہیں۔ یوں سیشن جج نے حکم دیا کہ پچاس گرام سے زاید منشیات کی فورنزک کی جائیگی اور اگر ملاوٹ ثابت ہوئی تو پولیس کے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔
سوات،ملزم سے پچاس گرام سے زاید منشیات برامد ہونے کے بعد فورنزک کرنے کا فیصلہ
