مینگورہ:بلدیاتی الیکشن کے دوران عوام سوات بھرمیں جماعت اسلامی کے تمام نامزدامیدواروں کو ووٹ دے کر انہیں خدمت کا موقع فراہم کریں گے،موجودہ حکومت اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے لوگوں کو مایوسی،محرومی،مسائل اورمشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا،ان خیالات کا اظہار یونین کو نسل بنڑ سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے جنرل کونسلر برکت علی خان بابا نے کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت کے تمام امیدوارجذبہ خدمت کے تحت میدان میں نکلے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں امید بھری نظروں سے دیکھ رہےہیں،انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران عوام ہمارا ساتھ دینے کیلئے پرعزم ہیں لہٰذہ ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی محرومیوں اور مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے،علاقے میں پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی،بدحال گلی کوچوں کی ازسرنو تعمیرومرمت،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،پانی کی بوسیدہ اور خستہ حال لائنوں کی جگہ نئی لائنیں لگانے سمیت دیگر ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس کے نتیجے میں عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں کمی آئے گی اور عوام کو سکھ کی سانس نصیب ہوگی۔