سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کبل کے علا قہ ہزار ہ میں لائن مین عظیم خان 11ہزار لائن کرنٹ لگنے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا سیرئیس حا لت میں پشاور منتقل واپڈا ذرائع کے مطابق واقعہ واپڈا حکام کے نا اہلی اور غفلت سے پیش آیا بجلی معمول کی طرح بحا ل تھی عظیم خان ٹرانسفامر مرمت کے کام میں مصروف تھا غفلت کی کوئی بات نہیں ایس ڈی او کبل واپڈا سہیل خان کا موقف تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز واپڈا لائن مین عظیم خان ولد پرویز سکنہ ڈھیرو تحصیل کبل کے علا قہ ہزارہ میں ٹرانسفارمر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ 11ہزار کے مین لائن بجلی کی کرنٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہوا جن کو سیدوٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سیرئیس حا لت میں پشاور ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں اُن کی حالت نا زک بتا یا جا رہا ہے ادھر واپڈا ذرائع نے واقعہ کو واپڈا حکام کی غفلت اور نا اہلی قرار دیا ۔
سوات ہزار ہ میں واپڈا لائن مین گیارہ ہزار لائن کرنٹ لگنے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، پشاور منتقل
