سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر امجدعلی نے سیدوشریف اسپتال کی اراضی پر پٹوارخانہ تعمیر کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کہ دھمکی دیدی ،اسپتال کی اراضی پر پٹوارخانہ کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں منصوبہ ترک نہ کیا گیا تو پیپلزپارٹی احتجاج پر مجبور ہوگی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ ریاستی دور کے اسپتال میں جگہ کم پڑنے کے باعث پہلے ہی مریضوں کو مشکلات ہے جبکہ مریضوں کے لئے کارپارکنگ کی سہولت بھی موجود نہیں لیکن اب انتظامیہ نے اس اراضی پر پٹوارخانہ کی تعمیر شروع کرکے ایک ظالمانہ اقدام کیا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر نوٹس لیکراس منصوبہ کو رکوائے بصورت دیگر وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
سابق قومی اسمبلی ڈاکٹر امجدعلی کاسیدوشریف اسپتال کی اراضی پر پٹوارخانہ تعمیر کرانے کی شدید مذمت ،احتجاج کی دھمکی













