سوات:بلدیاتی الیکشن کے لئے تمام اشیاء تقسیم کئے گئے، 993 پولینگ سٹیشنوں کو انتخابات کے لئے میٹریل پولیس کی نگرانی میں پہنچا دی گئی، محمد ندیم خان ریجنل الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنر سوات کے دفتر سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 993 پولینگ سٹیشن جن میں 243 مردوں،229 خواتین اور 551 مشترکہ پولینگ سٹیشنوں کے لئے تمام تر انتخابی سٹیشنری پہنچا دی گئی۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر ندیم خان نے کہا کہ انتخابات میں محکمہ تعلیم کے بارہ ہزار سے زائد عملہ ان کے ساتھ بھرپور مدد کررہی ہے. اس طرح نوہزار سے زائد پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر معمور ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس او محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی تعاون کی وجہ انتخابات کے لئے ایک سخت مرحلہ تکمیل تک پہنچ گیاہے۔ اب انشاء اللہ 31 مارچ کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک انتخابات ہونگے، انہوں نے سیاسی پارٹییوں کے کارکنوں، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کی دن صبر اور تحمل سے کام لیں، الیکشن کمیشن ان کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ پولینگ اور نتائج کا عمل انتہائی غٰیرجانبداری اور ایمانداری سے کیا جائیگا، پھربھی اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ الیکشن افس سے رابطہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار قوم ذمہ داری کے ساتھ اپنے رائے کا اظہار ووٹ کے زریعے کرتی ہے اور تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں۔