خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ میٹریل کی تقسیم ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مجموعی طور پر 6176 پولنگ اسٹیشنز اور 16509 پولنگ بوتھ بنانے گئے ہیں، تمام پریزائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ میٹریل، بیلٹ پیپرز اور بیگز پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکیورٹی کیساتھ پہنچادئے گئے، پولنگ میٹریل کی تقسیم کا کام تمام 18 اضلاع میں صبح 8 بجے سے جاری ہے، جو شام تک پولنگ اسٹاف اور پولنگ میٹریل کو تمام پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائے گا۔ اسپشل سیکریٹری، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، زیادہ تر اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ہیں۔واضح رہے کہ 18 اضلاع کی ٹوٹل 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔