قومی اسمبلی کے رکن شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا پارٹی میں کیا کام ہے، کہ ہر جگہ وہ فتوے بانٹ رہی ہے، میرا اتنا بڑا دل نہیں کہ یہ ساری چیزیں برداشت کروں، علیمہ خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، جو ہر جگہ موجود ہوتی ہیں اور کبھی گرفتار نہیں ہوئیں۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج علیمہ خان نے گالم گلوچ کی، علیمہ کا پارٹی میں کیا کام ہے، شیر افضل کے بقول گالم گلوچ کا حق کسی کو نہیں، کوئی بیان دیتا ہے اور واپس لیتا ہے تو تب بھی جواب دوں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے مجھے اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ کہا، وہ خود اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے اور ہر جگہ دندتاتی پھرتی ہے، کبھی گرفتار ہوئی، علیمہ خان نے ایک سال میں پارٹی کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان قومی اسمبلی نے شیرافضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی حمایت کردی، بیرسٹر گوہر، شہریار آفریدی، اسد قیصر، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر رہنما شیر افضل مروت کی واپسی کے حامی ہیں۔
پارٹی اجلاس میں رائے دیتے ہوئے متعدد ارکان نے کہا کہ مروت کو دوبارہ تحریک انصاف میں شامل کیا جائے اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو سفارش پیش کی جائے۔