سوات: تجربہ کار اور ایماندار آفیسر ارشد خان کمشنر بنوں ڈویژن تعینات ، عوام کا اظہار اطمینان ،وزیر اعلی سے اطلاعات کا چارج بھی دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سوات کے سپوت ، قابل اور تجربہ کار گریڈ 20کے افسیر ارشد خان کو کمشنر بنوں تعینات کردیا گیا جسکا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ارشد خان اس سے قبل صوبے کے اہم ہوسٹوں پر تعینات رہے اور اس سے قبل وہ سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے پوسٹ پر تھے جنہوں نے محکمہ اطلاعات کی ترقی اور اخبارات کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے منظم کوششیں کی عوامی حلقوں نے خپل وزیر اعلی محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ارشد خان کو محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کی اضافہ ذمہ داری بھی دی جایئگی تاکہ انہوں نے محکمہ اطلاعات میں جو احسن کام شروع کر رکھے ہیں اسکو پایہ تکیمل تک پہنچایا جا سکیں