سوات ( ملک فضل حق ) سوات کے آبائی علاقہ بلوگرام کے مین جی ٹی روڈ (پرانا بائی پاس) پر ٹریفک ھونے کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ یہ ایک تنگ شاہراہ ھے ۔سیاحوں کے امد سے اور گاڑیوں کے بڑھنے سے اس شاہراہ پر بہت ٹریفک ہوتاھے۔بڑھتی گاڑیوں اور ٹریفک کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس ٹریفک کی وجہ سے بلوگرام جی ٹی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ کی صورت اختیار کر چکا ھے ۔اور ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ھے۔پچھلے سال بھی اسی ٹریفک کی وجہ ایک حادثہ ہوا تھا جس میں دو نوجوانوں کی جانیں چلی گئی تھی ۔اس طرح کے اور بھی بہت سارے حادثات ھو چکے ہیں جن میں کئے لوگ جاں بحق ہوے اور کئے لوگ زخمی ہو کر معذور ہوگۓ اور اپنی زندگی کی لطف سے محروم ہوگۓ۔ اج کل رمضان کا مہینہ چل رہا ھےاور رمضان میں ہر کسی کو افطاری کے وقت گھر پہنچنے کی جلدی ہوتی ہے اور لوگوں کو گھر کا مختلف سامان وغیر خریدتے ھوے روڈ کو پار کرنا ہوتا ہے تو ایسے میں مختلف حادثات ہوتے ھیں جوکہ خوامخواہ کسی انسانی جان کی ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔اسلۓ انتظامیہ سے درخواست ھے کہ جتنا جلدی ہوسکے اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے اور ٹریفک کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانیں اس طرح ضائع ہونے سے بچ جائے ۔
ٹریفک سے بلوگرام جی ٹی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ کی صورت اختیار کرگیا
