سوات( مارننگ پوسٹ)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورہ کردیا، پریس کے لئے منظور شدہ گرانٹ کی چیک پریس کلب کابینہ کے ارکان کے حوالے، وزیراعلی سیکرٹیریٹ پشاور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وزیراعلی خیبر پختون خوا محمودخان نے سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد چیئرمین سعید الرحمان، یونین صدر محبوب علی اور جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان کو سوات پریس کے لئے حلف برداری کے موقع پر منظور شدہ گرانٹ کا چیک باقاعدہ حوالہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی کے معاون خصوصی بیرسٹرمحمد علی سیف،سیکرٹری انفارمیشن ارشدخان بھی موجو د تھے، وزیراعلی نے اس موقع پر کہامعاشرے میں صحافیوں کی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ کہ سوات کے صحافیوں کی قربانیاں کسی سے چھپے نہیں ہے۔ ان کی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہود کے لئے ہرقسم کی تعاون کرینگے۔اس موقع پر صدر سوات پریس کلب سعید الرحمان، یونین کے صدر محبوب علی اور جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان نے پریس کلب کے تمام ساتھیوں کے طرف سے وزیراعلی خیبر پختون خوا کا شکریہ ادا کیا۔ اور توقع ظاہر کی کہ سوات کے صحافیوں کے ساتھ وزیراعلی اپنی شفقت جاری رکھی گی۔