سوات ،مینگورہ شہر میں  اوجھڑی کے پکوڑے بہت ہی مشہور ہیں جن کی مانگ ماہ رمضان میں اور بھی بڑھ جاتی ہے اور دور دراز علاقوں سے لوگ انہیں خریدنے کے لیے آتے ہیں۔یہ پکوڑے چھ سو روپے کلو فروخت کیے جاتے ہیں۔ افطاری کے وقت لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے افطاری کے لیے لوگ اوجھڑی کے پکوڑے ضرور خریدتے ہیں۔

اوجھڑی پکوڑے پکھانے والے سہیل خان کے مطابق کڑاہی میں تھوڑی دیر تک تلنے کے بعد اس کو واپس نکال لیا جاتا ہے پھر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور دوبارہ کڑاہی میں ڈال کر پکائے جاتے ہیں، خریداروں کو دینے کے موقع پر ساتھ ایک خاص قسم کا مصالحہ دیا جاتا ہے ۔روز بروز یہاں پر خریداروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی یہاں  لوگ کھانے اور ساتھ میں گھر لے جانے کے لئے آتے ہیں۔