سوات میں تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون میں کمی کے باعث الفجر فاونڈیشن نے گذشتہ رات نشاط چوک میں کیمپ لگایا جس میں خون عطیہ کرنے والے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو ہر ماہ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ خون کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان بچوں کے لئے خون کی عطیات دیں۔الفجر فاونڈیشن اور ریجنل بلڈ سینٹر کی جانب سے تمام خون عطیہ کرنے والے افراد کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔
سوات میں تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا انعقاد
