سوات ( مارننگ پوسٹ)سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری،ملم جبہ ریزارٹ نے چیئرلفٹ، زیپ لائن سمیت تمام سیاحتی سرگرمیاں سیاحوں کی سہولت کے لیے ائن لائن کر دی، bookme.pk سے معاہدہ، اب پاکستان یا دنیا کے کیسی بھی کونے سے اپ ملم جبہ میں سیاحتی سرگرمیوں سمیت ہوٹل میں رہائش کے لیے اپنے گھرسے بکنگ کرواسکتے ہیں،ائن لائن سسٹم سے لمبی قطاروں کی مصیبت سے سیاحوں کو چھٹکارا حاصل ہوگا۔۔تفصلات کے مطابق ملم جبہ ریزارٹ میں سیاحوں کے سہولیت اور وقت کے ضائع اور لمبی لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے ملم جبہ ریزارٹ انتظامیہ نے bookme.pk کے ساتھ معاہدہ کرلیا جس کا مقصد سیاحوں کو قطاروں کے مصیبت سے چھٹکارا اور ٹکٹ کے حصول میں اسانی پیدا کرنے ہیں۔۔ملم جبہ ریزارٹ کے مطابق اب ملم جبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور سیاحوں کے سہولیت کے لیے انتظامیہ نے bookme.pk سے معاہدہ کرکے چئیر لفٹ، زیپ لائن، ہوٹل میں رہائش سمیت تمام سیاحتی سرگرمیاں اب ملکی اور غیر ملکی سیاح لطف اندوز ہونے کے لیے ائن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں جس سے سیاحوں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے چٹکارا ملے گا تو دوسرے جانب غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کو بھی سہولیات فراہم ہوکر سیاحت کو مزید فروغ ملے گا جس سے علاقے کی معیشت میں مزید اضافہ ہوگا۔
سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری،ملم جبہ ریزارٹ میں ہر قسم بکنگ گھر بیٹھے کرسکتے ہیں
