پشاور: خیبرپختونخوا میں تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئَے تیاریاں حتمی مرحلےمیں داخل ہو گئیں، کل نشانات الاٹ کئے جائینگے۔
خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں 24 خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات19 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں، مختلف اضلاع کے ویلیج کونسلوں میں مختلف کیٹگریز کی خالی نشستوں پر آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے 11 اضلاع میں 24 خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں، 30 ستمبر 2025 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ 19 اکتوبر 2025 کو ہوگی، جبکہ 22 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل تمام ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے پولنگ کے عمل کی راہ ہموار کی جائے گی.
سوات سمیت صوبہ بھر کے 11 اضلاع میں 24 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے














