مینگورہ،بیوی کو قتل کرکے صندوق میں بند کرنے والا ملزم محمد فیصل گرفتار،گھریلوں ناچاقی کے بناء پر اپنے بیوی کو قتل کرکے لکڑی کے صندوق میں بند کر دیا تھاتفصیلات کے مطابق محمد یوسف ولد محمد شعیب سکنہ باغ محلہ مینگورہ نے تھانہ مینگورہ پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی محمد فیصل کے کمرہ بالائی منزل سے بد بو آرہی ہے، تھانہ مینگورہ پولیس نے ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر دیکھا تو واقعی بالائی منزل میں محمد فیصل کے رہائیشی مکان کے کمرہ میں لکڑی کے صندوق میں ایک زنانہ نعش پایا گیا۔جس سے معلوم ہوا کہ یہ نعش مسماۃ (ل) زوجہ محمد فیصل کی ہے۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت کو جلد از جلد ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ڈی ایس پی سٹی نے پولیس پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس کی سربراہی ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کر رہا تھا، مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم محمد فیصل ولد محمد شعیب تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ مینگورہ میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کافی عرصہ سے گھریلو ں ناچاقی آرہی تھی جس کے وجہ سے ملزم محمد فیصل نے اپنے بیوی کو قتل کیا۔ ترجمان سوات پولیس