سوات(مارننگ پوسٹ)سیدوشریف میں عوام کی محافظ پولیس کا غریب شہریوں کو تنگ کرنا معمول بن گیا سیدو شریف پولیس کا اپنے تھانے کے سامنے کم عمر موٹر سائکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون کے بہانےغریب عوام کو لوٹنا شروع کردیا صبح قریبی علاقوں کے سینکڑوں غریب لوگ محنت مزدوری کے لیے گھر سے نکل جاتے ہیں او جب شام کو گھر واپس آتے ہے تو سیدو شریف پولیس ناکہ بندی کے دوران ان سے ہلمٹ،کاغزات یا لائسنس کے نا ہونے پر چالان کردیتے ہے اور یا موٹر سایکل تھانے میں بند کردیتے ہیں جس سے غریب عوام کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔عوام نے ایس پی خانخیل اور ڈی پی او سوات سید اشفاق انور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کی ساتھ یہ ناروا سلوک بند کردیا جائے