(سوات):جمعیت علما اسلام سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور غریب دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے، عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کا بم پھینک دیاگیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سیڈوبتی معیشت کو سہارانہیں دے سکتے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں۔
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،حکومت اپنے خلاف احتجاج کو دعوت دے رہی ہے۔محمد اعجاز خان
