تاریخ: 29 اپریل 2022
پشاور (مارننگ پوسٹ ) وزیراعظم کے مشیر برائے پولیٹکل اینڈ پبلک آفیئرز انجینئرا میر مقام نے ٹیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں چیف ایگزیکٹیو ٹیسکو طاہر خان نے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم کے مشیر انجینئرا میر مقام نے ہدایت کی کہ گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز پر کام میں مزید تیزی لائی جائے اور جلد از جلد مکمل کرکے عوام کر ریلیف دی جائے انہوں نے لنڈیکوتل میں چار ٹاورز گرانے کا بھی نوٹس لیا اور عید تک مکمل کرانے کی ہدایت کی انجینئرا میر مقام نے پہاڑی علاقوں کی بجائے 10 ٹاورز سڑک کے کنارے نصب کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ٹاورز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم سے کم ہو انہوں نے وقتی طور پر چوکیدار لگانے کی بھی ہدایت کی جبکہ اورکزئی اور دیگر علاقوں میں ٹاورز پرکام کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور فوجی افسران کا مسئلہ حل کرانے کیلئے مدد دی جائے انہوں نے کمرشل میٹر آپریشن پر زور دیا کہ اس کے لگانے کی رفتار میں تیزی لائی جائے بریفنگ میں CEO ٹیسکو سمیت تمام افسران نے شرکت کی انجینئرا میر مقام کا کہنا تھا کہ افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری سے کام لیتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کریں
انجینئرامیر مقام کا ٹیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ
