سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں پولیس اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ سے تین راہگیروں سمیتپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار محمد علی ساکن شانگلہ حال فیض آبادکی دو پڑوسیوں سے تکرار ہوئی، جس پر اس نے اسلحہ نکال کر چاروں طرف فائرنگ کی۔ نتیجتاً نادر، حیدر اور تین راہگیر کو گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزم پولیس اہلکار فرار ہوگیا۔
مینگورہ،فیض آباد میں پولیس اہلکار نے فائرنگ سے 3 راہگیروں سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کردیا
