مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات ان کے بھائی نور اللہ ولد محمد شعیب کو کسی نے فون کیا جس پر وہ گھر سے باہر گیا اور بعد میں ان کی لاش ملی۔ مقتول کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔