سوات : مینگورہ شریف آباد کے مرحوم پشتو شاعر طالع مند تنہا کی کتاب ڈیوہ کی تقریب رونمائی، شعراء کی کثیر تعداد میں شرکت، تقریب کی صدارت معروف شاعر پروفیسر اقبال شاکر نے کی، جبکہ امیر جماعت اسلام ی سوات حمید الحق مہمان خصوصی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمید الحق، اقبال شاکر، جہانگیر خان و دیگر نے کہا کہ مرحوم ریاستی دور کے شعرا میں ہیں، ان کے سوات کیلئے ادبی خدمات کے ساتھ سیاسی خدمات بھی ہیں، تقریب میں ڈاکٹر سعید اللہ خادم، عبدالغفور غفور،امجد علی سورج، احسان اللہ شاہد جاوید اختر اختر نے تاثرات پیش کئے اور مرحوم کے ادبی خدمات کو سراہا۔
مینگورہ شریف آباد کے مرحوم پشتو شاعر طالع مند تنہا کی کتاب ڈیوہ کی تقریب رونمائی
