سوات (مارننگ پوسٹ )سابق وزیر اعظم عمران خا ن کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا ۔
شہریوں نے اس ریلیف پرسابق وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ماہ اپریل 2022 کے بلوں پر وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی ریلیف درج کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام نے ریلیف ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ریلیف پیکج کے تحت 106ارب روپے کا ریلیف مارچ‘ اپریل، مئی اور جون کے بلوں پر دیا جائےگا۔