جماعت اسلامی نے سوات میں ایم ایم اے کے آزاد رکن مولاناحجت اللہ کے حمایت کا اعلان کردیا
سوات(مارننگ پوسٹ) جماعت اسلامی نے سوات میں ایم ایم اے کے آزاد رکن مولاناحجت اللہ کے حمایت کا اعلان کردیا، شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کی اپیل ، شہباز شریف کے لئے سوات میں مشکلات ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی کے 5سوات سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے سابقہ ایم پی اے محمد آمین نے جمعیت علماء اسلام کے باغی رکن مولاناحجت اللہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا جلسے میں سوات بھر سے سینکڑوں جید علماء اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسے سے جمعیت علمااسلام کے سابق سرکردہ رکن مولانا حجت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کو مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کے طرف سے حلقہ این اے 3سے انتخابات لڑنے کے ل ئے ٹکٹ دیاتھا اور عین موقع پر واپس لے کر ان کو شہباز شریف کے حق میں دستبرداری کا حکم دیاگیا مگرانہوں نے ضلع سوات کے جید علماء اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں ،ضلعی عہدداروں کے مشورے کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں جمعیت علماء اسلام کے تمام کاکن اور سینکڑوں علماء کرام ان کے ساتھ ہیں اور وہ سوات کے عوام کے لئے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینگے انہوں نے کہاکہ پی ایم ایل این کے ساتھ ان کی کسی قسم کا اتحاد نہیں ہے اور وہ سوات میں باہر سے آئے ہوئے تمام امیدواروں کا ڈٹ مقابلہ کرینگے ۔ اس موقع پر ایم ایم اے کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 5کے انتخابات میں حصہ لینے والے محمد آمین نے کہاکہ ان کا مولانا حجت اللہ کے ساتھ مکمل اتحاد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور ان کے تمام ووٹر پہلے مولاناحجت اللہ کو ووٹ دیں بعد میں ان کو ووٹ دیں انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو سوات کے غیورعوام ایماندار اور خدمت سے سرشار لوگوں کو ووٹ دینگے ۔