مسلم لیگ ن کے قائدین نے وزیر اعلیٰ کے رویے اور انجینئر امیر مقام کے بارے میں نا مناسب الفاظ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ موصوف اپنی تقاریر میں علاقائی تعصب کو ہوا دے کر سوات، شانگلہ اور بونیر کے عوام کے مابین نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جو قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت امر ہے۔ سوات میں ٹیکس لگا، تو سب سے پہلے امیر مقام نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمن نونو، سابق ضلعی ناظم محمد علی شاہ، ملک فدا خان، افرین خان، فہد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ دورہئ سوات کے دوران مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرکے لیگی کارکنوں میں بے چینی پھیلا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا منصب اس امر کا سبق دیتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ مساوی سلوک اور بہترین رویہ اختیار کریں۔
مسلم لیگ ن کے قائدین کا وزیر اعلیٰ کے امیر مقام کے بارے میں نا مناسب الفاظ کی شدید مذمت
